سندھ کابینہ : بارش سے متاثرین کی مدد کیلئے 4 ارب کی منظوری 

Dec 09, 2020 | 18:51:PM
سندھ کابینہ : بارش سے متاثرین کی مدد کیلئے 4 ارب کی منظوری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ،صوبائی کابینہ نے بارش متاثرین کی مالی امدد کےلئے چارارب روپے کی منظوری دیدی،وفاقی حکومت سے چارارب اورکووڈ19کٹس مہیاکرنے کیلئے درخواست کی جائے گی،بارش کے باعث انتقال کرنےوالے افراد کو فی کس ایک لاکھ رپے دینے کی بھی منظوری دیدی گئی،صوبے میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اورڈپٹی کمشنرز کواختیار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، سندھ کابینہ نے بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کےلئے ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو 25 ہزار فی کس معاوضہ دینے کی منظوری دی،بارشوں کے باعث جن خاندانوں کے گھر تباہ ہوئے ہوئے انہیں 25 ہزار، جن کے متاثر ہوئے ان کو 10 ہزار روپے دینے کی منظوری دی گئی،طوفانی بارشوں کے باعث جن افراد کے بڑے جانور مرے انہیں دس ہزار، چھوٹے جانور کے مرنے پر 5 ہزار فی کس دینے کا فیصلہ ہوا، جن افراد کے سمال بزنس اور فصلیں متاثر ہوئیں انہیں بھی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا، نقصان کے ازالے کےلئے سندھ اور وفاقی ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر چھوٹے متاثر شدہ کاروبار کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کیلئے درخواست کرینگے، سندھ حکومت اپنے ٹیکس میں چھوٹ دیگی، وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کو خط لکھ کر متاثرین کےلئے 4 ارب روپے معاوضہ دینے کی درخواست بھی کریں گے۔سندھ کابینہ نے کووڈ19کی کٹس فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کوخط لکھنے پرآیس کنٹرول کرنے کیلئے اسٹنٹ کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کے ایم سی کی 66سی این جی بسز پرائیوٹ مینجمنٹ کے ذریعے چلانے کی بھی منظوری دیدی گئی۔