عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان مہنگا ہوگیا

Aug 09, 2023 | 18:11:PM
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈالر کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر کمی سے 1926 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

ملک کی مختلف صرافہ مارکیٹس لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے بڑھنے کے بعد  2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار 501 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدرمیں بہتری، ڈالرسستاہو گیا

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت  2750 روپے پر برقرارہے ۔