معروف مصری اداکارہ کا کورونا وائرس سے انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مصری اداکارہ دلال عبدالعزیز کا کورونا وا ئرس کی وجہ سے انتقا ل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی اخبا ر کا کہنا ہے کہ 61سالہ اداکارہ 1960ءمیں ایل شرقیہ گورنریٹ میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ زقازیق یونیورسٹی کے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں بیچلر کی طالبہ تھیں جہاں معروف ڈائریکٹر نور الدامرداش نے انہیں دیکھا اور شوبز انڈسٹری میں متعارف کرایا۔
اداکارہ کی فیملی کی طرف سے ایک فیس بک پوسٹ میں ان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان کے شوہر سمیر غنیم بھی رواں سال مئی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر 84برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ غنا علی نے شو ہر کی دولت سے متعلق حقا ئق وا ضح کر دئیے