سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی بڑی مشکل میں پھنس گئے

Oct 08, 2022 | 15:31:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی بڑی مشکل میں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24yd,n ) سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو طلب کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق دوست مزاری کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے، زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی طلب کیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ دوست محمد مزاری کے خلاف جعلی کاغذات کے ذریعےسرکاری زمینوں پرقبضےکےالزامات ہیں، اینٹی کرپشن پنجاب سرکاری زمینوں پرقابضین کیس میں انکوائری کررہاہے۔

ضرور پڑھیں : وفاقی وزیر داخلہ کی گرفتار ی،اینٹی کرپشن کی ٹیم نامراد لوٹ گئی

دوست محمد مزاری اور دیگر کو 11 اکتوبر کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے، دوست مزاری کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں دوپہر ایک بجے حاضر ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر روجھان، تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔