وفاقی وزیر داخلہ کی گرفتار ی،ایس ایچ او کا وارنٹ کی تعمیل سے انکار

Oct 08, 2022 | 13:50:PM
وفاقی وزیرِ داخلہ,24 نیوز , اینٹی کرپشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر  گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ کوہسار پہنچ گئی۔ایس ایچ او تھانہ کوہسار  رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے سے انکار کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او نے موقف اختیار کیا ہے کہ  عدالت سے جاری وارنٹ پر فیصل آباد کا ایڈریس موجود ہے ۔رانا ثناءاللہ تھانہ کوہسار کی حدود میں رہائش پذیر نہیں ۔ناہی ان کا کوئی دفتر تھانہ کوہسار  کی حدود میں ہے ۔ ذرائع  کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم کی آمد اور روانگی بھی تھانہ کوہسار میں نہیں  ڈالی جائے گی ۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم کے پاس نامکمل وارنٹ گرفتاری تھے،اینٹی کرپشن کی ٹیم کے پاس موجود وارنٹ فیصل آباد کے رہائشی ایڈریس کے ہیں ،اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ کوہسار سے واپس روانہ ہوگئی ۔


قبل ازیں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے وارنٹس گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مجھے بدنام کیا:وزیر اعظم

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن نے راناثنا کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں،  رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آر پی او راوالپنڈی عمران احمر کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے، کسی کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ نہیں کیں ۔مقدمہ اینٹی کرپشن سے متعلقہ ہے، پنجاب پولیس کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔مجھ سے منسوب بیان میں صداقت نہیں۔