ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کی تجویز

Oct 08, 2021 | 15:04:PM
ہفتے میں تین چھٹیوں کی تجویز
کیپشن: ہفتے میں تین چھٹیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین میں ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ باقی چاردنوں میں کام کے اوقات کار بڑھا دیئے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق بیلجئیم میں ہفتے میں تین چھٹیوں پر حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز آمادہ ہوگئے ہیں. حتمی فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا.

 واضح رہے یورپی یونین کے ممالک میں سے آئس لینڈ گذشتہ چارسال سے اس فیصلے پر عمل پیرا ہے اور اس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ تاہم بیلجئم نے تجویز دی ہے کہ باقی چاردنوں میں کام کے اوقات میں فی دن ڈیڑھ گھنٹہ اضافی کام کرنا ہوگا یعنی آٹھ گھنٹوں کی بجائے ساڑھے نو گھنٹے کام کرنا ہوگا۔

 اسی طرح سپین کے کچھ علاقوں میں تین چھٹیوں کے فیصلے پر عمل درآمد ہورہا ہے۔

 دوسری جانب بیلجئیم کی حکومت کی جانب سے اضافی اوقات کار پر مزدور تنظیموں نے احتجاج کیا ہے. 

یہ بھی پڑھیں:شوہر چھوڑ سکتی ہوں، سوشل میڈیا نہیں۔۔ خاتون تنسیخ نکاح کیلئے عدالت پہنچ گئی