سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنےکا ہوگیا ؟

Mar 08, 2024 | 15:48:PM
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنےکا ہوگیا ؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ،سونا مسلسل چوتھے روز  پھر مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق   ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت  450 روپے بڑھنے سے قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 95ہزار 988 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 2160 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منی مارکیٹ میں فنڈز کی کمی، اسٹیٹ بنک نے 7 ہزار 6 سو 29 ارب 30 کروڑ فراہم کردیے

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت  2ہزار750  روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد  سونے کی فی تولہ قیمت  2 لاکھ 28 ہزار 150 روپےاور 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 358 روپے اضافے سے 1 لاکھ 95 ہزار 602 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 26 ڈالر اضافے کے بعد 2ہزار174 ڈالر فی اونس ہے۔