کورونا کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان باکسنگ فائٹ ملتوی  

Mar 08, 2021 | 18:51:PM
کورونا کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان باکسنگ فائٹ ملتوی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوروناوائرس نے پاک بھارت باکسنگ فائٹ بھی ملتوی کروادی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت پوری دنیا میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں، پی ایس ایل میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ایونٹ کو ملتوی کر دیاگیا، پاک بھارت پروفیشنل فائٹ عامر خان کے زیر اہتمام ہونا تھی،27 مارچ کی فائٹ کیلئے دبئی حکام کی جانب سے سفری پابندیاں رکاوٹ بن گئیں،جس پر دونوں ملکوں کے درمیان باکسنگ فائٹ ملتوی کردی گئی،پاکستانی باکسر نادر بلوچ اور بھارتی باکسر سندیپ کمار کے درمیان دبئی میں فائٹ ہونا تھی ۔