پی ایس ایل 6 کا التوا: احسان مانی کی زیرصدارت اجلاس، فرنچائزز کی شکایات

Mar 08, 2021 | 18:14:PM
پی ایس ایل 6 کا التوا: احسان مانی کی زیرصدارت اجلاس، فرنچائزز کی شکایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیرصدارت پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، فرنچائزز نے شکایات کے انبار لگا دیئے اور تمام معاملات کا ازسرنوجائزہ لینے کامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کے معاملے پراہم اجلاس ہوا،چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ورچوئل اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں تمام فرنچائز نمائندگان ،چیف ایگزیکٹیو وسیم خان ، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ،ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل سکس ملتوی ہونے کے بعد حالات کا جائزہ لیا گیا،فرنچائزز نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ اہم معاملات میں ہمیں نظر انداز کیا جاتا ہے،کوویڈ پروٹوکولز بناتے وقت بھی فرنچائزز سے بات نہیں کی گئی،فرنچائزز کو معاملات سے دور رکھنے کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی۔فرنچائزز نے کہاکہ لیگ کی کوئی بھی منصوبہ بندی کرنی ہو فرنچائزز کو دور رکھاجاتا ہے۔
اجلاس میں لیگ کو پاکستان میں ہی مکمل کرانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیاگیا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تین روز کے بعد ایک اور اہم ورچوئل اجلاس ہوگا،اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نے تحمل سے فرنچائزمالکان کی بات سنی اورفرنچائز مالکان کے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، احسان مانی نے کہاکہ مستقبل میں فرنچائزمالکان کو شکایات کا موقع نہیں دیں گے۔