سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی،جانیے فی تولہ کتنے کا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث آج فی تولہ سونا مزید 4 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے کا ہو گیا ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 138 روپے کم ہوکر 6421 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی چوری کا کھیل ختم؟لیسکو کا ماسٹر پلان سامنے آگیا
گذشتہ روز بھی پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہو ئی تھی۔
24 کیرٹ فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہو کر434936 روپے جبکہدس گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کم ہو کر 372887 روپے ہوگئی تھی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 120 روپے کم ہوکر 6559 روپے ہوگئی تھی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 25 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4125 ڈالر پرآیا تھا۔