رانا ثنااللہ کیخلاف کیس کس نے بنایا ؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

Jul 08, 2022 | 15:27:PM
اسد عمر،رانا ثناالللہ کیس،تحریک انصاف،اے این ایف،افسران
کیپشن: اداروں کے خلاف سب سے زیادہ بات کرنے والے خواجہ آصف وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں: اسد عمر/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو کسی سیاسی کیس میں نہیں پکڑا تھا بلکہ ان کے خلاف اے این ایف کے حاضر سروس افسروں نے کیس بنایا تھا۔

 اسلام آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کی تیاری زوروں پر ہے، عمران خان کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے، ہمارے لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سے اختلافات: اہم شخصیت عہدے سے مستعفیٰ

 انہوں نے کہا کہ کورٹ کے آرڈر کے مطابق پنجاب کی حکومت غیر آئینی ہے، پنجاب حکومت جانے کو تیار نہیں اور سرکاری مشینری استعمال ہو رہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا کہنے والے ابھی بھی حکومت کا حصہ ہیں، اداروں کے خلاف سب سے زیادہ بات کرنے والے خواجہ آصف وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی لڑائی کسی کی ذات کے خلاف نہیں بلکہ نا انصافی اور بیرونی مداخلت کے خلاف ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو کسی سیاسی کیس میں نہیں پکڑا تھا، ان کے خلاف اے این ایف کے حاضر سروس افسروں نے کیس بنایا تھا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو اچھا مشورہ ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا انتخابی نشان خود کو بھی دے دیں کیونکہ کمیشن انصاف کرتا نظر نہ آیا تو ملک مشکل کی طرف جائے گا۔

اسد عمر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خاتون کے الزامات سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔