بیرونِ ملک سے کراچی آنیوالے مزید 2 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

Jan 08, 2024 | 22:07:PM
بیرونِ ملک سے کراچی آنیوالے مزید 2 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رابیل اشرف) ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ابوظہبی اور جدہ سے آنے والے مزید دو مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کا رہائشی 26 سالہ مسافر گزشتہ روز ابوظبی سے کراچی پہنچا جبکہ 27 سالہ اٹک کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آئے، نئے کوویڈ ویرئینٹ جے این ون کی جانچ کیلئے دونوں مریضوں کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری روانہ کردیے گئے ہیں اور مسافروں کو سختی سے قرنطینہ کی ہدایت کے ساتھ گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان، 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع
ترجمان محکمہ صحت سندھ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کوویڈ کی قسم کے بارے میں معلوم ہوسکے گا جبکہ رپورٹ آنے میں چار سے پانچ روز لگتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بیرون ملک سے آنیوالے 4 مسافروں میں ممکنہ کوویڈ  کی تشخیص کی گئی تھی جن کے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے۔