دنیا بھر میں کورونا وبا سے اموات کی تعداد 23لاکھ27ہزار تک پہنچ گئی

Feb 08, 2021 | 18:15:PM
دنیا بھر میں کورونا وبا سے اموات کی تعداد 23لاکھ27ہزار تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 23لاکھ27ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ66 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 
پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد106688592ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2327345 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد25836326 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی اموات دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ 
برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور اموات کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ76 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ملک میں وائرس سے اموات چار لاکھ75ہزارسے تجاوز کرگئیں ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد27611403 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9782082ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک چار لاکھ75ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 8 لاکھ38 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ55 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
 بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 10838843ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر150653رہ گئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 155114افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 57 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاﺅکی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ31ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد95 لاکھ 24 ہزار تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد9524640 ہے۔
 برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 231561 سے بڑھ گئی ہیں، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے895892 فعال مریض ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ65 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد19 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق میکسیکو میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد165786 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مہلک وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد1926080ہے۔ ارجنٹائن میں کورونا وائرس سے اب تک19 لاکھ80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ارجنٹائن میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد1980347جبکہ مرنے والوں کی مصدقہ تعداد 49171ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے152211فعال مریض ہیں۔