کاشتکاروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی،سندھ سرکار نے بڑا فیصلہ کر لیا

Apr 08, 2023 | 15:40:PM
کاشتکاروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی،سندھ سرکار نے بڑا فیصلہ کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ سرکار نے کاشتکاروں کو بنیادی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ،حکومت نے کاشتکاروں  کوآمدنی بڑھانے کیلئے پلاننگ کردی ،سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم  دور کے زیر التوا پراجیکٹ کو پایہ تکمیل کرنے کا فیصلہ   کرلیا گیا۔

ایگرو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سندھ کیلئے کمیٹی قائم  کر دی گئی،کمیٹی  کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل زراعت مارکیٹنگ سندھ مقرر کر دیئے گئے،کمیٹی میں  محمود  نواز شاہد ،میاں محمد سلیم، حاجی عبدالستار میمن، اشفاق احمد ٹگڑ ،محمد حسن اجن عبدالجبار دھاریجو سید زین شاہد اور دیگر شامل ہیں،کمیٹی کاشتکاروں کو پھل سبزیاں اور پھولوں  کا کاروبار کرنے والے مڈل مین کا خاتمہ کرے گی۔

منافع مڈل مین کے بجائے کاشتکاروں کو ملے گا، پھل اور سبزیوں کی قیمتوں پر  براہ راست کاشتکار فروخت کرے گا،ایگرو ایکسپورٹ پروسسینگ زون 9 مقامات پر بنائے جائیں گے،ہر زونز میں بڑی بڑی ڈسپلے شاپ بنائی جائیں گی جہاں سے کاشتکار پھل اور سبزیاں ایکسپورٹ بھی با آسانی کرے گا۔ 
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈینیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔