وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئے روڈ سیفٹی بورڈ کی منظوری دیدی

Apr 08, 2023 | 13:09:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئے روڈ سیفٹی بورڈ کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ہر ڈیڑھ  منٹ میں پیش آنے ٹریفک حادثات کے واقعات کی روک تھام کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئے روڈ سیفٹی بورڈ کی منظوری دیدی،روڈ سیفٹی بورڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کو جلد روڈ مینجمنٹ پر سفارشات پیش کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سڑکوں پر آئے روز ٹریفک حادثات روکنے کیلئے نگران حکومت  نے اہم قدم اٹھا لیا ،روڈ سیفٹی بورڈ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو جلد روڈ مینجمنٹ پر سفارشات پیش کرے گا ،بورڈ میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ایکسائز اور سیکرٹری ایمرجنسی شامل ہیں۔روڈ سیفٹی بورڈ میں ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر متعلقہ فیلڈ سے افراد کو شامل کیا جائے گا ۔

لاہور میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے اقدامات اور سفارشات پر وزیر اعلیٰ پنجاب جائزہ لیں گے ،بورڈ سیفٹی بورڈ سڑکوں کے آڈٹ اور سٹریٹجی پر بھی سفارشات تیار کرے گا ،لائسنسنگ سسٹم، سڑکوں کے ڈیزائن اور لوگوں میں روڈ کے متعلق آگاہی کے حوالے سے اقدامات کرے گا ،پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ہر ڈیڑھ منٹ بعد ایک ہزار سے زائد واقعات صرف ٹریفک حادثات کے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںعیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ تعطیلات کا شیڈول تبدیل،اہم خبر سامنے آ گئی