سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان

Mar 07, 2024 | 16:14:PM
سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی نے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان کردیا ۔
 سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق سوئی سدرن رمضان میں سندھ بلوچستان میں سوئی سدرن سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے گا تاہم گیس پریشر مینٹین کرنے کیلئے صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس فراہمی بند رہے گی۔
رمضان میں بھی گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا۔ رات کے اوقات میں 10 بجے سے 3 بجے تک تک بھی گیس بند رہے گی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں آٹھ سے 10 فیصد تک کمی ہورہی ہے، سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں واضح کمی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پہنچ سے باہر، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ خریدار ہاتھ ملتے رہ گئے

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ سحر و افطار کے وقت بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی  ہے کہ سحر وافطار کے وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔