شب برأت آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

Mar 07, 2023 | 16:59:PM
 شب برأت آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)رحمتوں،برکتوں،مغفرت اور دعاؤں کی قبولیت والی مقدس رات، شب برأت (Shab e-Barat) مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج  منائی جائے گی،  اس موقع پر ملک بھر کی  مساجد میں چراغاں، محافلِ ذکر و اذکار، درود وسلام، نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔

پندرہویں شعبان کی رات شب برأت کہلاتی ہے، اس رات میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو گناہوں سے بری اور پاک و صاف کرتا ہے، یعنی مغفرت چاہنے والوں کی بے انتہا مغفرت فرماتا ہے جیسا کہ بہت سی احادیث میں آیا ہے نیز اس رات میں سالانہ فیصلے کی تجدید فرماتا ہے جیسا کہ قرآن میں سورہٴ دخان میں موجود ہے: فِیْھَا یُفْرَقُ کُلِّ اَمْرٍ حَکِیْمٍ ․