عسکری ٹاور حملہ کیس، عمر سرفراز چیمہ کی عدالت نے سن لی

Jul 07, 2023 | 10:42:AM
عسکری ٹاور حملہ کیس، عمر سرفراز چیمہ کی عدالت نے سن لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)عسکری ٹاور پر حملے میں قید سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی عدالت نے سن لی، بڑا حکم جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس سہولیات دینے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ دیا ہے، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل 2رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا، عدالت نے پنجاب حکومت کو  جیل میں بی کلاس سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ 
ربیعہ سلطان نےشوہر عمر سرفراز چیمہ کو بی کلاس دلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،پنجاب حکومت کے وکیل اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے،
اے آئی جی لیگل جیل خانہ جات ڈاکٹر قدیر اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل ستار ساحل عدالت پیش ہوئے، پنجاب حکومت اور جیل خانہ جات کی جانب سے تحریری جواب جمع کروایا گیا تھا،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل تحریری جواب کا جواز فراہم کرنے سے قاصر رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے شاہ محمود قریشی کو21 جولائی تک مہلت دے دی