آج رات طوفانی بارش۔۔محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Feb 07, 2022 | 14:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی میں  بارش کے ساتھ سردی میں اضافے کی پیش گوئی کر دی۔

کراچی میں  بارش برسانے والی ہواؤں کے مغربی سسٹم نے اثرات دکھانا شروع کر دیئے۔ شہر میں  بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ کل بارش برسنے کا امکان بھی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں 8جنوری کو کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش  ہو سکتی ہے۔ جبکہ رات شدید سرد رہنے کا امکان ہے،  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔ شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری۔۔قیمت اتنی کم ۔۔خریدےگا اب ہر کوئی