طلبا کیلئے خوشخبری۔۔بڑی پابندی ختم 

Aug 07, 2021 | 11:37:AM
طلبا کیلئے خوشخبری۔۔بڑی پابندی ختم 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طلبا کےلئے ایک بڑی خوشخبری،پاکستان سے ترکی جانے والے طلبا کیلئے ہوٹل میں قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  ترک حکومت کے 5 اگست کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد جاری ہے جس کے مطابق ترکی میں مستقل رہائش پذیرپاکستانی اپنے گھروں ہی میں قرنطینہ کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سے ترکی جانے والے طلبہ کیلئے بھی ہوٹل میں قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔پاکستانی سفارتخانے کے مطابق طالب علموں کے قرنطینہ کیلئے استنبول اور انقرہ میں یونیورسٹی کے ہاسٹلز مختص کردیئے گئے ہیں، طالبعلموں کو اپنی یونیورسٹی کی رجسٹریشن دکھانی ہو گی جس کے بعد انہیں نجی ہوٹل میں قرنطینہ کی لازمی شرط سے استثنا حاصل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ماں کی لاش کو مہینوں تک بیٹی نے گھر میں کیوں رکھا؟۔جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں 
 یاد رہے کہ  ترکی نے پاکستان، افغانستان،بنگلادیش، سری لنکا اوربھارتی باشندوں کیلئے نئی نئی ٹریول پالیسی جاری کی تھی جس کے تحت غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنے کے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔حکام نے بتایا کہ ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کوخود برداشت کرنے ہوں گے اور حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کیلئے 200 یورو بھی ادا کرنے ہوں گے۔اب پاکستان سے ترکی جانے والے طلبا کےلئے نرمی برتی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معصوم بچی کیساتھ ماں کا ایسا سلوک۔۔دیکھ کر ہرکوئی دنگ رہ گیا۔۔تصویر وائرل