ساتویں مردم شماری کے متنازعہ ہونے کا خدشہ!آوازیں اٹھنے لگیں

Apr 07, 2023 | 22:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چھٹی مردم شماری کے بعد اب ساتویں مردم شماری کے بھی متنازعہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ساتویں مردم شماری پر وفاقی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات برقرار ہیں لیکن وفاقی حکومت نے 10اپریل 2023 کو ساتویں مردم شماری کا مرحلہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، شہری اور دیہی آبادی کی گنتی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو ساتویں مردم شماری پر تحفظات ہیں، جن پر ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔ 

دوسری جانب  وفاقی وزارت ترقی منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات نے باضابطہ طور پر تحریری فرمان جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ 10اپریل کو ساتویں مردم شماری کا مرحلہ ختم ہو جائے گا، تحریری فرمان میں متعلقہ حکام کو حکم دیا گیا ہے کے 10اپریل کو مردم شماری ختم ہوتے ہی 11 اپریل 2023 سے جو مردم شماری کرنے والے عملے کو ٹیبلیٹس فراہم کیئے تھے وہ واپس وصول کیئے جائیں،ٹیبلیٹس وصولی 11 سے 14اپریل تک مکمل کی جائے 15 اپریل کو وصولی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ 
ایک طرف تو مردم شماری پر سیاسی جماعتوں کو  تحفظات ہیں دوسری طرف مردم شماری کرنے والے عملے کو بھی اعلان کردہ اجرت ملی نہ ہی کوئی الاونسز ملے،عملے کا احتجاج بھی رائیگاں گیا۔