جوبائیڈن فلسطینیوں کی نسل کشی کا حامی ہے: خاتون رکن کانگریس راشدہ طلیب

Nov 06, 2023 | 08:40:AM
جوبائیڈن فلسطینیوں کی نسل کشی کا حامی ہے: خاتون رکن کانگریس راشدہ طلیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگرس راشدہ طلیب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن فلسطینیوں کی نسل کشی کا حامی ہے، جوبائیڈن غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کریں ورنہ 2024 میں ہمیں اپنے ساتھ نہ گنیں۔

امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس راشدہ طلیب نے امریکی صدر جوبائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے جوبائیڈن کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا حامی قرار دیا ہے،  جوبائیڈن کے ان اقدامات کے نتائج اگلے صدراتی انتخابات میں سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک شہری سڑکوں پر نکل آئے ، آخر وجہ کیا بنی؟

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی کانگریس کی رکن نے غزہ کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطینی شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں، جوبائیڈن نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کی ہے۔

طلیب کی ویڈیو میں اسرائیلی بمباری سے ہلاک شدہ اور زخمی فلسطینیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ نیز یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ پورے امریکہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ صدر جوبائیڈن اور جوبائیڈن انتظامیہ اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں، اس وجہ سے نیتن یاہو جوبائیڈن کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاوس نے اپنی ہی رکن کانگریس کے صدر پر نسل کشی کے الزام کا تو کوئی جواب نہیں دیا، البتہ قومی سلامتی کے مشیر نے یہ کہا ' جیسا کہ آپ ہمیں سن چکے ہیں، ہم انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفے کرنے کے حامی ہیں تا کہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں اشیا تقسیم کی جاسکیں اور غزہ میں مغویوں کو رہائی مل سکے۔

سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ جس چیز کی ہم حمایت نہیں کرتے وہ اسرائیل سے یہ مطالبہ کرنا ہے کہ حماس کے دہشت گردوں سے اپنا دفاع نہ کرو، یہی ایک مستقل جنگ بندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: کروشیا کے وزیر خارجہ کا جرمن ہم منصب کو بوسہ تنازع کا باعث بن گیا، ویڈیو دیکھیں

طلیب نے کہاکہ امریکی عوام جوبائیڈن کو بھولیں گے نہیں، اس لیے آج جنگ بندی کی حمایت کرو ورنہ ہمیں 2024 میں اپنی حمایت میں نہ گننا۔ مسٹر پریزیڈنٹ ! امریکی عوام اس معاملے میں آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔ ہم یہ بات 2024 میں بھی یاد رکھیں گے۔