پنجاب کابینہ کا حلف اٹھانے والوں کو محکمے تفویض، کس وزیر کو کو نسا قلمدان ملا؟

Mar 06, 2024 | 18:24:PM
پنجاب کابینہ کا حلف اٹھانے والوں کو محکمے تفویض، کس وزیر کو کو نسا قلمدان ملا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) مریم نواز  نے اپنی کابینہ کی تشکیل مکمل کر لی ،وزرا نے اپنے قلمدان کا حلف بھی اٹھا لیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق پنجاب میں صوبائی وزرا کو محکمے الاٹ کردئیے گئے ہیں ،مریم اورنگزیب کوپی اینڈ ڈی اینڈماحولیات کامحکمہ دینے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، دیگر وزرا میں سیدمحمدعاشق حسین شاہ کومحکمہ زراعت ،محمدکاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی ،راناسکندرحیات کوسکولز ایجوکیشن اورلٹریسی کاقلمدان ،خواجہ عمران نذیر کومحکمہ پرائمری ہیلتھ ،خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر،ریسکیو1122کاقلمدان،ذیشان رفیق کومحکمہ بلدیات کا قلمدان ،بلال اکبر خان کومحکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان ،صہیب احمدملک کوسول اینڈورکس کاقلمدان ،عظمی زاہدبخاری کومحکمہ انفارمیشن کاقلمدان دیا گیا ہے ۔
 شریف خاندان سے قریبی تعلق رکھنے والے بلال یاسین کومحکمہ فوڈ کاقلمدان دیا گیا ہے،رمیش سنگھ اروڑہ کو محکمہ اقلیتی امور ،خلیل طاہر کومحکمہ انسانی حقوق ،فیصل ایوب کو محکمہ سپورٹس کاقلمدان دے دیاگیا،شافع حسین کو محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹری کاقلمدان ،سردار شیرعلی گورچانی کا محکمہ معدنیات کا قلمدان ،سہیل شوکت بٹ کو محکمہ سوشل ویلفئیر ،مجتبیٰ شجاع الرحمان کو محکمہ خزانہ کا قلمدان دے دیاگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : روبوٹ کی خاتون رپورٹرکیساتھ شرمناک حرکت، سوشل میڈیا پرہنگامہ برپا