سانحہ مچھ انسانی المیہ ، دھرنا مظاہرین کے مطالبات مانے جائیں، علامہ ناصر عباس

Jan 06, 2021 | 22:42:PM
سانحہ مچھ انسانی المیہ ، دھرنا مظاہرین کے مطالبات مانے جائیں، علامہ ناصر عباس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ سانحہ مچھ بے گناہ مزدوروں کا قتل ایک انسانی المیہ ہے،صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ مائی بہنیں جنازے لے کر بیٹھی ہیں ان کے مطالبات کو مانا جائے۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج تک پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کتنے دہشتگردوں کو سزا ملی۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ سانحہ مچھ کے لواحقین کے مطالبات ماننے سے ریاست کو کیا خطرہ ہے جن کے پیارے مار دئیے گئے ہیں وہ اپنے ملک کے وزیر اعظم کے انتظار میں ہیں، وزیر اعظم جب خود جب معاملے کو دیکھیں اور سنیں گے تو زیادہ بہتر فیصلے کر سکیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ جو لوگ بچوں والے ہیں وہ جانتے ہیں جہاں جنازے کو کندھا دینے والے نہ ہوں تو کیسی بے حسی ہے، جس طرح داعش کا نام آیا ہے اب بلوچستان کی حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے،انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کو آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرنا چاہئے، وزیراعلیٰ کو ذمہ داری اپنے سر پر لینی ہوگی یہ پہلی کارروائی نہیں پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی ایسا ہوا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ اے پی ایس میں بھی ایسا ہو کیا انہیں انصاف ملا، افغانستان میں مجاہد بن اور پاکستان میں دہشتگرد بن جاتے ہیں مختلف انداز میں تکفیری سوچ موجود ہے ۔