کراچی میں ادویات کا  بحران سر اٹھانے لگا،کوئی پوچھنے والا نہیں

Dec 06, 2022 | 17:44:PM
کراچی, ادویات,  بحران, میڈسن مارکیٹ
کیپشن: ادویات (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں ادویات کا سنگین بحران جنم لینے لگا،میڈیسن کے بعد سرجیکل آئٹمز بھی نایاب ہونے لگیں۔

 وائس چیئرمین میڈسن مارکیٹ عامر ملک  کا کہنا ہے کہ آئی وی کینولا ، ڈرپ سیٹ اور سیرنج نایاب ہوگئے ہیں ،میڈیسن نایاب ہونے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئی ہیں ،قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال زیادہ کھپت لے رہے ہیں ،امپوٹرز کی ایل سیز بند ہیں رو مٹیریل باہر سے آتا ہے ، ہول سیل مارکیٹ میں خوف پھیلا ہوا ہے خام مال باہر سے آتا ہے ، ملٹی نیشنل کمپنیوں ڈالر کو جواز بنا رہی ہیں ۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکومت کی اجازت سے ریٹ بڑھتے تھے ، حکومت کو موجودہ قیمت کو فریز کردینا چاہیے ،پاکستانی کمپنیاں کم قیمت پر دوائیں بنا رہی ہیں ،عوام روٹی کھائے یا مہنگی دوائی خریدے ،نوٹس لیا جائے۔