درآمدی چینی کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی 

Aug 06, 2021 | 18:55:PM
درآمدی چینی کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)درآمدی چینی کی 30 ہزار 700 ٹن کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 4 روپے 76 پیسے کلو مہنگی پڑی ،ٹی سی پی کو درآمدی چینی 89روپے 26 پیسے فی کلو میں پڑی ،اخراجات کے ساتھ یوٹیلیٹی سٹورز کو چینی تقریباً 103 روپے کلو میں پڑے گی ۔ذرائع کا کہناہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریباً 13.50 روپے کلو مہنگی پڑے گی۔
ٹی سی پی کاکہناہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے درآمدی چینی کا تیسرا جہاز 14 اگست کو پہنچے گا ،تیسری کھیپ میں 35 ہزار میٹرک ٹن چینی پاکستان پہنچے گی،یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 33 ہزار ٹن چینی گذشتہ ہفتے پاکستان پہنچی تھی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھولا تھا، حکومت نے 30 جولائی کو چینی کی ایکس مل اور ریٹیل قیمت مقرر چینی کا سیلز ٹیکس سمیت ایکس مل ریٹ 84.50 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ،حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89.50 روپے فی کلو مقرر کی۔

یہ بھی پڑھیں:  نجکاری ۔۔2 ٹرینیں ریلوے کی ڈیفالٹر کمپنی کودیئے جانے کاانکشاف