کورونا کے باوجود ارب پتیوں میں اضافہ،فہرست جاری

Apr 06, 2021 | 22:43:PM
 کورونا کے باوجود ارب پتیوں میں اضافہ،فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی جریدے فوربز نے سال 2021 کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ۔ لگاتار چوتھے سال بھی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 177 ارب ڈالرز ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔  مسک کے اثاثوں کی مالیت 151 ارب ڈالرز یعنی 231 کھرب روپے ہے۔
 برنرٹ آرنالٹ 150 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بل گیٹس چوتھے امیر ترین شخص قرار پائے جن کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 124 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 97 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
فوربز کے مطابق کورونا کی عالمی وبا کے باوجود ارب پتیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ 493 افرادپہلی بار ارب پتیوں کی لسٹ میں شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر کس جماعت میں جا رہے ہیں؟اہم سیاسی رہنما نے بڑا دعوی کر دیا