10 اپریل کوووٹ چور پھر رسوا ہوں گے:حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ10 اپریل کوووٹ چور پھر رسوا ہوں گے۔
حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ 10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے والے ٹولے کے لئے یوم حساب ثابت ہو گا ۔ڈسکہ کے عوام ووٹ کو عزت دیں گے۔ڈسکہ کے عوام 10 اپریل کو فیصلہ سنائیں گے کہ وہ ملک پر مسلط اے ٹی ایمز، مافیاز اور آٹا چینی دوائی چور، کمشن خوروں کی حکومت مسترد کرتے ہیں۔ 10 اپریل کو ڈسکہ کے عوام فیصلہ سنائیں گے کہ پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ 10 اپریل کا سورج ایک بار پھر شیر کی فتح اور کرپٹ، نالائق اور نااہل عمران مافیا کی شکست لے کر طلوع ہو گا ۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ کے عوام پہلے کی طرح ایک بار پھر اپنے ووٹ کی عزت کا پہرہ دیں گے ۔عوام ووٹ کی طاقت سے الیکشن کمیشن کے عملے کو اغواء کرنے والوں کو سزا دیں گے۔ 10 اپریل کو عوام کا ووٹ نواز شریف اور شہبازشریف کی عوامی ترقی، خدمت اور دیانت پر مہر لگائے گا ۔ڈسکہ کے عوام پورے پاکستان کو پیغام دیں گے کہ نواز شریف اور شہبازشریف ہی ملک کو معاشی تباہی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا سکتے ہیں ۔ڈسکہ کے عوام کشمیر کا سودا کرنے والوں سےبدلہ لیں گے۔