سینما گھر کھلنے کے بعد سعودی عرب کو کتنی آمدن ہوئی؟ حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے

Sep 05, 2023 | 22:35:PM
سینما گھر کھلنے کے بعد سعودی عرب کو کتنی آمدن ہوئی؟ حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے
کیپشن: سعودی شہری سینما میں فلم دیکھ رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے آڈیو ویژوئل میڈیا نے سنیما سیکٹر کی تحقیقات کا انکشاف کیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں سینما گھر کھلنے کے بعد سے 51 ملین ٹکٹ فروخت ہوئے اور مملکت کو سینما سے حاصل ہونے والی آمدن 3 ارب ریال سے تجاوز کر گئی۔
عرب ٹی وی کے مطابق مملکت میں ڈسپلے سکرینوں کی تعداد 620 سے زیادہ ہوگئی ہے، مملکت میں سینما گھروں کی تعداد 69 سے تجاوز کر گئی، سینما گھروں کی نشستوں کی 64,000 سے زیادہ ہے۔
 سعودی عرب کے 20 سے زیادہ شہروں میں 7 سے زیادہ سینما آپریٹرزکام کررہے ہیں،آڈﺅ وژول اتھارٹی نے بتایا کہ دکھائی جانے والی سعودی فلموں کی تعداد سے تجاوز کر گئی، جبکہ باکس آفس پر ٹاپ گن: ماورک سب سے دیکھی گئی فلم قرار دی جاتی ہے۔ اس فلم کی بارہ لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور 84 ملین ریال سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 6 ستمبر کو چھٹی ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی