معروف بھارتی اداکار کے گھر کے سامنے لڑکی کی خودسوزی کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )بھارتی فلم انڈسٹری ” کولی ووڈ “ کے معروف ترین اداکار ’ اجیتھ ‘ کے گھر کے سامنے ایک نوجوان لڑکی نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خاتون نے اجیتھ کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود لوگوں نے اسے قابو کر لیا ، جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی تو اس خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس سٹیشن میں خاتون کی شناخت فرزانہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس نے انتہائی اقدام کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتال کے دورے کے دوران اجیتھ اور شالنی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا ۔
رپورٹس کے مطابق فرزانہ نے اجیتھ اور شالنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دونوں اس کی نوکری بحال کروانے کیلئے کردار ادا کریں ، بہر حال اداکار اس کی اہلیہ نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ فرزانہ کے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ اس کے علاوہ دیگر مسائل بھی تھے۔فرزانہ کا دعویٰ ہے کہ اسے نوکری سے اس لیے نکالا گیا کیوں کہ اس نے اداکار اجیتھ سے ذاتی حیثیت میں ملنے کیلئے انہیں ای میل بھیجی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ سٹارز کو شاہ رخ کے گھر آنے سے کیوں روکا گیا۔۔ وجہ سامنے آ گئی