سروسز معطلی۔۔فیس بک کے شیئر ز اتنے گر گئے کہ مارکیٹ میں بھونچا ل آگیا

Oct 05, 2021 | 00:14:AM
سٹا ک ایکسچینج، میں، مندییو ایس
کیپشن: یو ایس سٹاک اییکسچینج،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز میں متاثر ہونے کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے حصص کی قیمت 5.5 فیصد گرگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز کئی گھنٹے سے تعطل کا شکار ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔وہیں امریکی سٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے حصص کی قیمت گرگئی ہے۔نیویارک میں امریکی اسٹاک ایکسچینج میں فیس بک کے حصص کی قیمت 5.5 فیصد تک گرنے کی اطلاعات نے نیا بھونچا ل پیدا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک،واٹس ایپ،انسٹاگرام کب فعال ہوجائینگی؟انتظامیہ کا اہم بیان سامنے آگیا