آصف زرداری نے بلوچستان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور آبپاشی کے وزیر نے سابق صدر کو بلوچستان میں پانی کی قلت سے آگاہ کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو پانی بحران کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کی بلاول ہاؤس میں ملاقات
— PPP (@MediaCellPPP) July 4, 2022
کراچی: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزیربرائے آبپاشی محمد خان لہری بھی موجود@AAliZardari pic.twitter.com/rm81JZxPrD
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔ اب بھی بلوچستان کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے تشویشناک خبر