پنجاب حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی:احسن اقبال

Jan 05, 2023 | 18:09:PM
پنجاب, حکومت ,مہنگائی, کنٹرول, ناکام ,احسن اقبال
کیپشن: وفاقی وزیر احسن اقبال (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے روپے کو ڈیویلیوایشن کے راستے پر ڈالا،روپے کی بے قدری کی بنیاد پی ٹی آئی نے ڈالی،روپے کی بے قدری کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی ہے ،عمران خان نے مصنوعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں ،اس وقت خزانے میں پیسے نہیں تھے ،آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط مہنگائی کی وجہ ہیں ان شرائط کو عمران خان کی حکومت کا آئی ایم ایف معاہدہ ہے ،پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ،پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ،پنجاب حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اس سال سیلاب کی تاریخی تباہی کا سامنا کیا ،سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ،پی ڈی ایم حکومت آنے سے پہلے اپریل میں وزارت خزانہ نے کہ دیا تھا کہ ترقیاتی بجٹ کیلئے پیسے نہیں ،پی ٹی آئی بتائے کہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ترقیاتی بجٹ کے پیسے کیوں نہیں تھے ،حکومت نے ان حالات میں خزانے کو سنبھالا ،جنیوا میں پاکستان ڈونرز کانفرنس ہو رہی ہے ،دوست ممالک پاکستان کی مدد کیلئے 9 جنوری کو جمع ہو رہے ہیں ،پی ٹی آئی نے سیلاب زدگان کیلئے 5 ارب روپے اکٹھے کئے ،پی ٹی آئی بتائے وہ پانچ ارب روپے کہاں خرچ ہوئے ہیں ۔