ویکسین ٹرائلز،گورنر پنجاب اور انکی اہلیہ کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

Dec 05, 2020 | 15:31:PM
ویکسین ٹرائلز،گورنر پنجاب اور انکی اہلیہ کو کرونا ویکسین لگا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورپاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ٹرائلز کے سلسلے میں بڑی خبر آ گئی ہے، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور کو بھی کرونا ویکسین لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا ویکسین ٹرائلز کے دوران گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو بھی آج یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا ویکسین لگا دی گئی۔قبل ازیں یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آمد کے موقع پر وی سی آفس میں گورنر پنجاب کو کورونا ویکسین سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔وائس چانسلر یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ یونی ورسٹی میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں، اور اب تک 7 ہزار لوگوں پر کرونا ویکسین کے ٹرائلز کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے تمام اسٹاف کو بھی کرونا ٹرائل ویکسین لگا دی گئی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا ابھی گیا نہیں واپس آ گیا ہے، خطرات بڑھ رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کرونا بے قابو ہوا تو ہیلتھ سسٹم کو شدید متاثر کر دے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں چینی کمپنی کین سائینو کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں۔یکم دسمبر کو پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے ایک اور چینی کمپنی نے خواہش کا اظہار کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق چینی کمپنی زافائی لانگ کام نے بیجنگ میں پاکستانی مشن سے رابطہ کر کے پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی خواہش کا اظہار کیا، اور پاکستانی مشن سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی۔