وزارت قومی صحت میں اندھیرنگری چوپٹ راج۔۔اہم انکشافات

Oct 04, 2021 | 19:07:PM
وزارت قومی صحت،میں اندھیر نگری،چوپٹ راج
کیپشن: وزارت قو می صحت،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزارت قومی صحت میں اندھیرنگری چوپٹ راج، شعبہ صحت کے اہم قومی اداروں پر حکومتی تجربات کا سلسلہ جاری، وزارت صحت میں ڈاکٹر کے عہدے پر سیکرٹریٹ گروپ کا افسر تعینات۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ سربراہ کامن مینجمنٹ یونٹ ڈاکٹر بشریٰ جمیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ محمد بشیر کھیتران کامن مینجمنٹ یونٹ کے نئے سربراہ مقرر۔بشیر کھیتران جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی صحت تعینات ہیں۔ بشیر کھیتران کو سربراہ سی ایم یو کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

ذرا ئع کے مطابق وزارت صحت کے ذیلی اداروں میں گریڈ 20 کے متعدد سنیئر ڈاکٹرز موجود ہیں۔ گریڈ بیس کے محمد بشیر کھیتران کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔سربراہ سی ایم یو کیلئے امیدوار کا ایم بی بی ایس ایس ہونا لازم ہے۔ سربراہ سی ایم یو کیلئے پبلک ہیلتھ میں پوسٹ گریجویشن لازم ہے۔

یا د رہے کہ کامن مینجمنٹ یونٹ ن لیگ کے دور حکومت میں تشکیل پایا تھا۔ قومی انسداد ٹی بی،ایڈز،ملیریا پروگرام کامن مینجمنٹ یونٹ کا حصہ ہیں، ڈاکٹر ناصر کامن مینجمنٹ یونٹ پروگرام کے بانی سربراہ تھے۔ ڈاکٹر عامر اکرام ، ڈاکٹر صفدر رانا سربراہ سی ایم یو رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت تین بل منظور کر دیئے