پنڈورا لیکس ۔۔وزیراعظم کا تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنیکا فیصلہ

Oct 04, 2021 | 18:23:PM
وزیراعظم ،اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی
کیپشن: پنڈورا پیپرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی سیل قائم کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا۔ان کا کہنا تھاکہ  پنڈورا لیکس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں  وفاقی وزراء اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پنڈورا لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی نے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کی اور پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں  پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں  کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا جب کہ کامیاب پاکستان پروگرام اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلب کرے گا۔ تحقیقات کے بعد معائنہ کمیشن کا سیل حقائق قوم کے سامنے رکھے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے پاکستانیوں سے مکمل تحقیقات کی جائیں، قومی دولت ملک سے باہر لے جانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، تحریک انصاف کی حکومت بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے پر نوجوت سنگھ سدھو گرفتار