جلاؤ گھیراؤکیس,عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Nov 04, 2023 | 10:51:AM
جلاؤ گھیراؤکیس,عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 7 نومبر کو درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا،پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پر تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جلاؤگھیراؤ مقدمے میں سابق ایم این اے روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت بھی سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا ۔

 روبینہ جمیل نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت دائر کررکھی ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 4 کارکن رہا ہو گئے