ذیلی انسدادپولیو مہم اختتام پذیر

Nov 04, 2022 | 13:43:PM
ذیلی انسدادپولیو مہم اختتام پذیر
کیپشن: ذیلی انسدادپولیو مہم اختتام پذیر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان وزارت صحت  کے مطابق 83 اضلاع میں 25 ملین سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو ہوا تھا ،ہم  ملک کے 83 اضلاع بشمول پولیو کے لئے حساس قرار دئے جانے والے تمام اضلاع شامل تھےمہم میں سندہ کے 21 اضلاع، پنجاب کے 14 اضلاع ، خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع ، بلوچستان کے 18 اضلاع اور اسلام آباد کے دو اضلاع شامل تھے۔عبدالقادر پٹیل کا  کہنا ہے کہ میں اس موقع پر فرنٹ لائن ورکرز کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیو کے خاتمہ کے لئے سیکیورٹی اداروں کو کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتاہوں ،پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے ۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ہر مہم میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافے کا باعث ہے،بچوں کو پولیو کے دوقطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے۔پولیو وائرس کی ملک بھر کے 11 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں تصدیق ہوئی ہے ، جن میں خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں، پشاور، سوات، جنوبی وزیرستان، نوشہرہ شامل ہیں جبکہ پنجاب کے اضلاع لاہور، راولپنڈی اور بہاولپور شامل ہیں اورسندھ میں کراچی لانڈھی اور اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

 عبدالقادر پٹیل  کے مطابق آئندہ قومی سطح کی پولیو مہم کا انعقاد 21 نومبر سے کیا جارہا ہے ۔