سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں کمی، اعدادوشمار جاری

Mar 04, 2024 | 19:13:PM
سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں کمی، اعدادوشمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) بڑھتی مہنگائی نے تعمیراتی سیکٹر کو بھی نہ بخشا ، امسال فروری میں سیمنٹ  کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں 19 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے اہم سیکٹر سیمنٹ مینوفیکچرنگ کا ڈیٹا جاری  کیا گیا ہے ، جاری اعدادو شمار  میں کہا گیا ہے کہ فروری 2024میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں کمی آئی ، سیمنٹ کی مجموعی فروخت فروری2024 میں 19.22فیصد کمی سے 32.59 لاکھ ٹن رہی ، گزشتہ سال فروری23  کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 40.35 لاکھ ٹن رہی تھی ، فروری 2024کے مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 11.02فیصد کمی سے 3لاکھ95ہزار  935ٹن رہی فروری 2023میں ایکسپورٹ 4لاکھ 44ہزار 962 ٹن رہی تھی۔ 
رواں مالی سال 8 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2.52 فیصد آضافے سے  3 کروڑ 5  لاکھ 55 ہزاڑ ٹن رہی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی مجموعی فروخت 29.80522 کروڑ 98 لاکھ ٹن رہی تھی رواں مالی سال 8 ماہ میں سیمنٹ کی مقمای فروخت 2 کروڑ 60 لاکھ ٹن رہی ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مقامی فروخت2.72 کروڑ ٹن سے 4.22فیصد کم رہی،رواں مالی سال 8 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 73.10 فیصد اضافے سے 44.96 لاکھ ٹن رہی ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی ایکسپورٹ 25.97 لاکھ ٹن تھی۔

یہ بھی پڑھیں : 7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان