بہاولپور ؛7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

Mar 04, 2024 | 18:18:PM
بہاولپور ؛7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طاہر جوئیہ) بہاولپور میں میلہ جنن پیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان ، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ 7 مارچ بروز جمعرات ضلع میں مقامی تعطیل ہوگی،  چنن پیر کا میلہ 7 جمعراتوں پر مشتمل ہوتا ہے،آخری جمعرات 7 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے، چنن پیر کے منفرد میلہ پر مسلمان اور ہندو عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ 

بہاولپور بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع بھر عام تعطیل کے موقع پر میٹرک امتحانات کو مستثنی قرار  دیا گیا ہے ،7 مارچ کو ہونے والے امتحانات معمول کے مطابق جاری رہینگے، جغرافیہ، کمرشل جغرافی، کمپوٹر ہارڈویر، انوائرمنٹل سٹڈیز اور ہوم اکنامکس کے پرچے معمول کے مطابق ہونگے۔ 

یہ بھی پڑھیں :سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا