سینٹ الیکشن،ووٹ ضائع ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Mar 04, 2021 | 11:19:AM
سینٹ الیکشن،ووٹ ضائع ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سینٹ انتخابات کے دوران ضائع ہونے والے 7ووٹوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

 سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے درمیان سینٹ کی سیٹ پر ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران 7 ووٹ ضائع ہوئے تھے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ایک بیلٹ پیپر پر ووٹر نے دستخط کئے، 4 بیلٹ پیپرز پر ووٹرز نے گنتی کے نمبر لکھنے کی بجائے ٹک کیا جبکہ 2 بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام کے آگے نمبر 1 یا 2 لکھنےکی بجائے صرف 2 لکھا گیا۔ پولنگ ایجنٹوں کے اصرار پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائی گئی اور پھر ریٹرننگ افسر کے مرتب کردہ نتائج پر پولنگ ایجنٹوں نے دستخط کئے۔

خیال رہے گزشتہ روز سینٹ الیکشن کی 37 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 13، پیپلز پارٹی نے 8، بی اے پی نے 6، ایم جے یو آئی نے تین، کیو ایم پاکستان اور اے این پی اور آزاد امیدواروں نے دو، دو جب کہ بی این پی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔اس کے علاوہ پنجاب سے 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے 5، ن لیگ کے 5 اور ق لیگ کا ایک سینٹر شامل ہے۔