قرض معاہدہ اثر دیکھانے لگا ،سٹاک ایکس چینج میں دوسرے روز بھی تیزی

Jul 04, 2023 | 10:21:AM
Loan agreement, effect, show, Laga, stock exchange, other day, fast, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار) معاشی اعشاریوں میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، سٹاک ایکس چینج میں دوسرے روز بھی کاروبار کا مثبت آغاز . 

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، 100انڈیکس 612 میں پوائنٹس کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 2023 میں پہلی بار 44ہزارکی نفسیاتی حد کو عبور کر گیا ، 100انڈیکس اس وقت 44 ہزار 511 کی سطح پر موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:القادر ٹرسٹ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان

واضح رہے کہ 30 جون کو عید کے دوسرےروز  آئی ایم ایف سے سٹینڈ بائے معاہدہ طے پا گیا تھا، جس کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر  ریلیف فنڈ ملے گا ، اس عمل کے بعد گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکس چینج  میں 2446 کااضافہ ہوا، 100انڈیکس 43 ہزار 899 پربندہوا،سٹاک مارکیٹ میں کروڑوں ڈالر کی مالیت کے 38کروڑسے زائد شیئرزکا کاروبار ہوا۔