آئی ایم ایف معاہدہ ،موڈیز نے پاکستان کو خبردار کر دیا

Jul 04, 2023 | 08:58:AM
آئی ایم ایف معاہدہ ،موڈیز نے پاکستان کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار پاکستان کو آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر فنڈنگ کی نوید سنائی ہے تو بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کو ساتھ ہی خبردار کر دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق موڈیز نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے معاہدے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی معاہدے سے پاکستان کی مالی گنجائش معمولی بہتر ہوگی تاہم آئی ایم ایف فنانسنگ سے پاکستان کے لیے فنڈنگ کے حصول کا راستہ ہموار ہوگا، موڈیز کا کہنا ہے کہ یہ وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی 3 ارب ڈالر فنڈنگ حاصل کرلے گا، پاکستان کو طویل مدتی استحکام کے لیے اصلاحات کرنا ہوں گی اور اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ملزم کو 14 کے بجائے 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جائے گا، نیب ترمیمی آرڈیننس جاری

موڈیز کے مطابق مستقبل قریب میں پاکستان کی معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی، بلند شرح سود اور مہنگائی اور حکومتی اخراجات سرمایہ کاری پر اثر انداز رہیں گے، پاکستان کی بیرونی قرضوں کی ادائیگی بھی بلند رہے گی،واضح رہے کہ 30 جون کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے، یہ 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہے۔