این اے 122 ؛بانی پی ٹی آئی کی ریٹرننگ افسر فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر 

Jan 04, 2024 | 22:49:PM
این اے 122 ؛بانی پی ٹی آئی کی ریٹرننگ افسر فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر 
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کےخلاف اپیل کل سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی،رجسٹرار الیکشن اپیلٹ ٹریبونل عرفان احمد نیازی نے اپیل کو سکروٹنی کے بعد سماعت کیلئے مقرر کردیا،جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل اپیل پر کل سماعت کرے گا۔
اپیل میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 122کو فریق بنایا گیا ہے،اپیل میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے، الیکشن کمیشن کی توشہ خانہ میں سزا پر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ لاگو نہیں ہوتا،الیکشن کمیشن عدالت نہیں۔
درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے دوسرے حلقے سے ہونے کا اعتراض بھی عائد کیا، تمام ثبوت پیش کئے گئے لیکن اس کے باوجود کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر حلقہ این اے 122 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کے پے در پے وار، چند گھنٹوں میں ن لیگ کی دوسری اہم وکٹ اڑا دی