انتہا پسند ہندوئو ں نے امریکی گلوکارہ ریحانا کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا

Feb 04, 2021 | 23:14:PM
انتہا پسند ہندوئو ں نے امریکی گلوکارہ ریحانا کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی صارفین نے ریحانا پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریحانا نے بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا کر دیا کہ  حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے بھکت انتہا پسند ہندو تلملا اٹھے ہیں۔بھارت میں گزشتہ کئی ماہ سے کسان احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ لیکن مودی حکومت ان کے مطالبات ماننے پر تیار نہیں۔ تاہم مودی کے حامیوں اور انتہاپسندوں کو گلوکارہ ریا نہ کا کسانوں کے حق میں آواز اٹھانا ایک آنکھ نہیں بھایا۔ ریحانا سمیت متعدد غیر ملکی افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر سنسنی پھیلارہے ہیں۔

 بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کی وجہ سے ریحانا بھارتی اور پاکستانی ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں رہیں۔ بھارتی ٹوئٹر صارفین ہمیشہ کی طرح اس معاملے میں زبردستی پاکستان کو درمیان میں لے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ گلوکارہ ریحانا کو پاکستانی اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے یہ الزام تک لگادیا کہ کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔