آزادی کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے 30 ضلع کونسل کی نشستیں جیت لیں

Dec 04, 2022 | 20:28:PM
آزادکشمیر، بلدیاتی انتخابات، ضلع کونسل، سرکاری نتائج کا اعلان
کیپشن: ووٹرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے ضلع کونسل کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیاگیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کنٹروم روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 88 میں سے 82 ضلع کونسل کی نشستوں کے نتائج مکمل ہو گئے ،6 ضلع کونسلز نشستوں پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ مکمل نہیں ہوئی ،متعلقہ آر اوز کی رپورٹ کے بعد ان 6 نشستوں پر فیصلہ ہوگا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 30 نشستیں حاصل کیں،مسلم لیگ ن کے 22 ضلع کونسل نشستوں پر کامیابی حاصل کی ، پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں 13 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے 4 نشستیں حاصل کیں ،جمعیت علما اسلام نے ایک نشست اپنے نام کی ،سیکرٹری الیکشن کمیشن کاکہناتھا کہ پونچھ سے مجموعی طور پر 8 امیدوار کامیاب ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار ببرک شاہ کا 3 سالہ بیٹا انتقال کرگیا