’ون یورو سکیم‘ گھر خریدنا نہایت آسان

Dec 04, 2020 | 09:00:AM
’ون یورو سکیم‘ گھر خریدنا نہایت آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اٹلی  میں اب گھر خریدنا نہایت ہی آسان بنادیا گیا، گھر خریدنے کے خواہش مند صرف ایک یورو میں اپنے خوابوں کی تکمیل پا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے جنوبی علاقے میں واقع گاؤں میں آبادی بڑھانے کے لیے صرف ایک یورو میں گھر کی ملکیت دینے کا اعلان کردیا گیا۔ اٹلی کی مقامی حکومت نے شاندار سکیم متعارف کروا دی ہے۔سکیم سے اٹلی کے شہری ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کے تحت وہ ایک یورو میں‌ گھر کی ملکیت حاصل کرسکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اٹلی کے جنوبی علاقے مولیسی میں واقع گاؤں کاسٹروپگنانو کے 90 فیصد گھر خالی ہیں کیونکہ لوگ اپنے اہل خانہ سمیت دیگر علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔اس  خوبصورت علاقے میں آبادی بڑھانے کے لئے حکومت نے گھر کی قیمت ایک یورو مقرر کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً 195 روپے بنتی ہے۔حکومت نے آبادکاری کی اس مہم کو ’ون یورو سکیم‘ کا نام دیا ہے۔  

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خریدار کو چند مہینوں میں مکمل مالکانہ حقوق اور کاغذات فراہم کردیے جائیں گے۔خریدار اس بات کا پابند ہوگا کہ وہ تین سال سے پہلے گھر نہیں چھوڑے گا، مالک کو ایک معاہدے کے تحت3000یورو سیکورٹی ڈپازٹ کے طور پر جمع کرانا ہوں گے، تین سالہ مدت ختم ہونے کے بعد یہ رقم واپس کردی جائے گی۔مقامی میئر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے پاس یہ شاندار موقع ہے کہ وہ سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔