بھارت میں بھی الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان،اپوزیشن ناراض

Apr 04, 2021 | 11:58:AM
بھارتی اپوزیشن رہنما
کیپشن: کانگریس کے رہنما راہول گاندھ اور پریانکا گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدرراہول گاندھی اورپارٹی کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے آسام کے پاتھیر کانڈ اسمبلی حلقہ میں سرکاری گاڑی خراب ہونے کے سبب اس میں رکھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین-ای وی ایم کو بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوارکی گاڑی سے مقررہ مقام پر پہنچانے کی خبر کے تعلق سے بی جے پی اورالیکشن کمیشن کی نیت پر سوال اٹھائے اورکہا کہ’’ کمیشن کو اپنی صداقت کے تعلق سے وضاحت کرنی چاہی‘‘۔
بھارتی ذارئع ابلاغ کے مطابق راہول گاندھی نے اس پرطنزکرتے ہوئے ٹویٹ کیا جس میں لکھا ہےکہ ’’الیکشن کمیشن کی گاڑی خراب، بی جے پی کی نیت خراب، جمہوریت کی حالت خراب۔
پریانکا گاندھی نے اس پورے واقعے پر سوال اٹھایا اورکہا  کہ ’’کیااسکرپٹ ہے۔ الیکشن کمیشن کی گاڑی خراب ہوئی، تبھی وہاں ایک گاڑی ظاہر ہوئی۔ گاڑی بی جے پی کے امیدوارکی نکلی۔ معصوم الیکشن کمیشن اس میں بیٹھ کر سواری کرتارہا‘‘۔انہوں نے مزیدکہا کہ ‘‘پیارے الیکشن کمیشن، ماجراکیا ہے؟ آپ ملک کو اس پرکچھ صفائی دے سکتے ہیں؟ یاہم سب ملکر بولیں الیکشن کمیشن کی صداقت کوسلام۔اس سے قبل بھی پریانکا گاندھی ے ایک اورٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہروقت الیکشن کے دوران ای وی ایم کو نجی گاڑی سے لے جانے کا ویڈیو آتاہے اورگاڑی اکثر بی جے پی امیدوار یااسی سے متعلق شخص کی ہوتی ہے۔ بی جے پی پھر اپنی میڈیا مشینری کا استعمال اس ویڈیو کاانکشاف کرنے والوں کے خلاف کرتی ہے، سچائی یہ ہے، اس طرح کے واقعات سامنے آتے ہیں لیکن اس کے تعلق سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ الیکشن کمیشن کو اس طرح کی شکایات پر کارروائی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت:حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالے ہندو  لیڈر کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ