پنجاب میں کورونا کی بگڑتی صورتحال،سکولوں کے بعد یونیورسٹیز اور کالجز بھی بند

Sep 03, 2021 | 20:42:PM
پنجاب میں کورونا کی بگڑتی صورتحال،سکولوں کے بعد یونیورسٹیز اور کالجز بھی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پرلاہور سمیت 13 اضلاع کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کی بندش کے احکامات جاری کر دیئے گئے،یونیورسٹیوں اور کالجوں کو 4 ستمبر سے 12 ستمبر تک کیلئے بند کر دیا گیا ۔
کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث 13 اضلاع کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کو بند کیا گیا ہے ،ان اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب اورمیانوالی شامل ہیں ، اس کے علاوہ بھکر ،خانیوال، ملتان ،بہاولپور اور رحیم یار خان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ ٹیچنگ سٹاف اور دیگر عملے کی ویکسی نیشن مکمل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار تیز۔۔ پنجاب میں ایک مرتبہ پھر سکول بند کرنے کا فیصلہ