ٹانک، سیکیورٹی فورسز پر خُفیہ اطلاع پر آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

Oct 03, 2023 | 19:54:PM
ٹانک، سیکیورٹی فورسز پر خُفیہ اطلاع پر آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا ہے اور اس دوران 10 امن دشمنوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ٹانک کے علاقے پیزو میں آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، اسکے علاوہ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم رہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایک پاکستانی کی جان و مال کسی بھی دوسرے ملک اور مفاد سے مقدم ہے، آرمی چیف

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔